ٹیکنکل بورڈ پنجاب نے انٹر بورڈ ہاکی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

ٹیکنکل بورڈ پنجاب نے انٹر بورڈ ہاکی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ہاکی ٹیم نے انٹر بورڈ مقابلوں میں پاکستان بھر میں سیکنڈ رنر اپ  ٹرافی جیت لی۔ انٹر بورڈ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد  لاڑکانہ میں ہوا۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ہاکی ٹیم نے ڈائریکٹر سپورٹس محمد سلطان شاہد کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ جس میں پنجاب ٹیکنکل بورڈ کی ٹیم نے پشاور، سوات، کراچی اور مردان کی ٹیموں کو ہرا کر سیکنڈ رنر اپ پوزیشن حاصل کے ٹرافی جیت لی۔چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد نا ظر خان نیازی نے ٹیم کی پرفارمنس  پر  ڈائریکٹر سپورٹس، کوچ  اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی