عالیہ ریاض انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرامید

عالیہ ریاض انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے پرامید

  



کراچی(یواین پی)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض آئندہ ماہ انگلینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو پہلے بھی ہرا چکے اور اس مرتبہ بھی یہ کارنامہ ممکن ہے۔کراچی میں جاری ویمنز ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو میں 27سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ سخت حریف کیخلاف کامیابی ممکن بنانے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔24 ون ڈے اور 36ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تجربہ کار پلیئر کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے پیس اٹیک کا مقابلہ کرنے کیلئے ویمن پلیئرز نے انڈر 19اور انڈر 16بوائز کیخلاف مشق کی جس کی بدولت انہیں بہتر پیس کا سامنا کرنے کا موقع ملا۔

 ا جبکہ انگلش ویمنز کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں جن کی مدد سے ان کیخلاف بالنگ کی حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد مل رہی ہے۔عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ سینئر کرکٹر ثناء  میر کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کمی محسوس ہوگی مگر چونکہ وہ کھیل سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہیں لہٰذا ان کے فیصلے کا احترام ہے البتہ قومی پلیئرز ان کا خلاء پر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ارم جاوید اور ندا ڈار نیٹ پریکٹس کے دوران پاور ہٹنگ پر بھرپور محنت کر رہی ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف بھی اپنی جانب سے پوری محنت کر رہا ہے اور وہ خود بھی دنیا کی بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک بننا چاہتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی