پہلے میچ میں غلطی سے 4 زائد عمر کھلاڑیوں کوکھلایا،سعود شکیل

پہلے میچ میں غلطی سے 4 زائد عمر کھلاڑیوں کوکھلایا،سعود شکیل

  



لاہور (ماسپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایمرجنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں، پوری ٹیم نے بہت محنت کی جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں سامنے ا?یا۔پاکستان پہنچنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم میچ بھارت کے خلاف سیمی فائنل رہا جس میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔سعود شکیل نے کہا کہ پہلی بار دیکھنے میں ا?یا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں جارحانہ کے بجائے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کا پاکستان نے بھر پور فائدہ اٹھا یا۔

سعود شکیل نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ ان کے اسکواڈ میں خوش دل اور حسنین جیسے کھلاڑی موجود تھے جس سے انہیں بہت سہارا ملا۔عمان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کیسوال پر سعود شکیل نے کہا کہ ابتدائی میچ میں ہم نے غلطی سے چار زائد عمر کھلاڑیوں کو میدان میں اتار دیا تھا جب کہ قوانین کے مطابق 23سال سے زیادہ عمر کے صرف تین کھلاڑیوں کو ایک میچ میں موقع دیا جاسکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محسن گزشتہ میچ کے مین ا?ف دی میچ تھے اس وجہ سے انہوں نے خود ا?رام کو ترجیح دی۔سعود شکیل نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ زیادہ اچھا کھیل سکتے تھے لیکن انہوں نے جہاں ٹیم کو ضرورت پڑی ٹیم کو مایوس نہیں کیا۔سعود شکیل نے کوچ اعجاز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے اور کوچنگ سیٹیم کو فائدہ ہوا اور پاکستان کی جیت کی راہ ہموار ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی