قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ، نویں راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل
لاہو(سپورٹس رپورٹر)این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کا دوسرا روز خیبرپختونخوا کینام رہا۔ 355 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی آدھی ٹیم پہلی اننگز میں 154 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین محمد سعد 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل 38 اور رضوان حسین 9 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے اسپنرز خالدعثمان 3اور محمد محسن 2وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ا س سے قبل میچ کے پہلے روز مشکلات کا شکار خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ دوسری جانب چھٹی وکٹ کے لییسرمد بھٹی اور جمال انور کے درمیان 101 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے ناردرن کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی ہے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز بلوچستان کے 300 رنز کے جواب میں ناردرن نے 5وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنالیے ہیں۔ سرمد بھٹی 83 اور جمال انور 61 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ناردرن کی جانب سے عمر امین 69 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔۔ادھرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سندھ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم اور سعد علی کی جانب سے مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں کھلاڑی میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچریاں ا سکور کرچکے ہیں تاہم سندھ کو تاحال 375 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔سدرن پنجاب کے 517 رنز کے جواب میں دوسرے روزکھیل کے اختتام پر سندھ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنالیے ہیں۔فواد عالم 60اورسعد علی 56 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔
سندھ کی ابتدائی 3وکٹیں محض 34 رنز پر گرگئی تھیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے عدنان اکمل نے سلمان علی آغاکے ہمراہ5وکٹوں کے نقصان پر 344رنزسیکھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا تو وکٹ کیپر بیٹسمین نے شاندار سنچری اسکور کی۔ عدنان اکمل کی ناقابل شکست 107 رنز کی اننگز کی بدولت سدرن پنجاب نے 9وکٹوں کے نقصان پر 517 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ سندھ کی جانب سے انور علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔