دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ  میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ  میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  



پورٹ الزبتھ (اے پی پی) دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ میں (آج) بدھ کو ایک میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جس میں  نے نیلسن منڈیلا بائے جینٹس اور پرل راکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ نیلسن منڈیلا بائے جینٹس کی قیادت جان ٹریور سمٹس کرینگے جبکہ پرل راکس کی ٹیم فاف ڈو پلیسی کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

  لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز، شووانے سپارٹنز، نیلسن منڈیلا بائے جینٹس، ڈربن ہیٹ، کیپ ٹاؤن بلیٹز اور پرل راکس شامل ہیں۔ لیگ میں جوزی سٹارز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی