5سالہ پاکستانی ایتھلیٹ نے فگر اسکیٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

5سالہ پاکستانی ایتھلیٹ نے فگر اسکیٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

  



لاہور(مایٹرنگ ڈیسک)ننھی پاکستانی ایتھلیٹ نے فگر اسکیٹنگ کاعالمی مقابلہ جیت لیاپاکستان کی 5 سالہ ننھی ایٹھلیٹ مَلاک فیصل ظفر نے آسٹریا میں ہونے والا فگر اسکیٹنگ کا مقابلہ جیت لیا۔پاکستان میں اگرچہ فگر اسکیٹنگ زیادہ مقبول نہیں لیکن 5 سالہ ملاک فیصل ظفر نے اس کھیل میں ایوارڈ حاصل کرکے عالمی سطح پر  اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں اس کھیل کیروشن مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ملاک نے 24 ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 کے دوران عمدہ اسکیٹنگ کرنے کے بعد کے ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یاد رہے کہ اس عالمی ایونٹ میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر ممالک کے 200 سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کا مقصد اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی