پشاور فٹبال لیگ،،چترال درویش پرائم پختون کیبرتری، ملاکنڈ ازمری اور چترال مارخورکا میچ برابر

پشاور فٹبال لیگ،،چترال درویش پرائم پختون کیبرتری، ملاکنڈ ازمری اور چترال ...

  



پشاور(این این آئی)صوبائی ادارلحکومت پشاورمیں منعقدہ پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچزپرجوش اندازمیں جاری ہیں، گزشتہ روز میچوں میں چترال درویش،پرائم پختون اپنے برتری حاصل کرلی جبکہ ملاکنڈ ازمری اور چترال مارخورکے مابین میچ برابر رہا۔ جبکہ چترال درویش کی ٹیم نے ایگریکلچرل ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی،چترال درویش کی جانب سے دو گول عطاء الرحمن اورزاہد شاہ نے ایک گول کیا،دوسرے میچ میں ملاکنڈازمری اور چترال مارخور کے ما بین کھیلاجانیوالامیچ تین تین گول سے برابررہا،۔

جبکہ تیسرامیچ پرائم پختون اورڈی سی سرکار کے درمیان منعقد ہوا،جس میں پرائم پختون نے مقابلہ صفر کے مقابلے دو گول سے جیت لیا۔پرائم پختون کی طرف سے صدام نے مسلسل دو گول کرکے اپنی ٹیم کو میابی دلائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی