سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ممکن ہے، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

  سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ممکن ہے، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

  



دبئی(آئی این پی) پاکستان ٹیم کے سابق غیرملکی کوچ مکی آرتھر نے برسبین ٹیسٹ میں رضوان کی عمدہ کاوش کے باوجود سرفراز کی حمایت کردی۔ایک ٹی وی شو میں سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کرکے دوبارہ نیشنل ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سرفراز کو نظرانداز نہیں کرسکتے تاہم اسے واپسی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی