برطانیہ: بہترین کھلاڑیوں کے سالانہ ایوارڈ کی فہرست شارٹ لسٹ

برطانیہ: بہترین کھلاڑیوں کے سالانہ ایوارڈ کی فہرست شارٹ لسٹ

  



لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) سال کا بہترین برطانوی کھلاڑی کون، ایوارڈ کی دوڑ میں ایتھلیٹ، فارمولا ون ڈرائیور، فٹبالر اور کرکٹر سمیت 6 پلیئر آمنے سامنے آ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سپورٹس کی بہترین شخصیت کا سالانہ ایوارڈ کیلئے لمبی فہرست شارٹ لسٹ کر لی گئی، 6 بہترین کھلاڑی میں دوڑ شروع ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامزد کھلاڑیوں میں خاتون ایتھلیٹ ڈائنا اشر اسمتھDina Asher Smith اور کترائنا جونسن تھامپسن Katarina Johnson Thompson شامل ہیں جنہوں نے رننگ ٹریک پر بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ورلڈکپ ہیرو بین سٹوکس بھی فہرست میں موجود ہیں، 28 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کو پہلی بار ون ڈے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔ بابائے کرکٹ انگلش ٹیم کو ڈرامائی انداز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح ملی تھی، سٹوکس کی شاندار پرفارمنسز میں روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی بھی ہے۔ فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن بھی فہرست کا حصہ ہیں جو فراٹے بھرتی گاڑی گاڑی پر 6 عالمی ٹائٹل جیت کر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مائیکل شوماکر سے ایک قدم کی دوری تک پہنچ چکے ہیں۔نامور فٹبالر رحیم سٹرلنگ اور رگبی سٹار وائن جونز میں جوڑ پڑ گیا، چھ میں سے بہتر کون کا فیصلہ پندرہ دسمبر تک جاری اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی