ناصر باغ،نامعلوم افراد فٹ پاتھ پر سوئے شخص کو قتل کر کے فرار

ناصر باغ،نامعلوم افراد فٹ پاتھ پر سوئے شخص کو قتل کر کے فرار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)ناصر باغ میں نامعلوم افراد نے فٹ پاتھ پر سوئے نامعلوم شخص کے چہرے پر پتھر مارکر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ملزمان کا تعلق پتھر گروپ سے ہے ہیں یا اس قتل کی وجہ کوئی اورہے۔پرانی انارکلی پولیس نے مسخ شدہ نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی بتایا گیاہے کہ ناصر باغ کے فٹ پاتھ پر 50 سالہ شخص کی خون میں لت پت مسخ شدہ لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس کے مطابق وقوعہ سے فرانزک ٹیم کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی پولیس کے مطابق مقتول کو چہرے پر پتھر کے وار کرکے قتل کیا گیا جس کی وجہ سے نعش ناقابل شناخت ہو چکی ہے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے جبکہ مقتول کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس حاصل کر کے نادرا بھجوادیئے گئے ہیں۔قبل ازیں شفیق آباد کے علاقہ میں تیز رفتار بس نے  18 سالہ نوجوان شاہ زیب کو کچل کر ہلاک کر دیا۔بتایا گیاہے کہ بند روڈ قصور پورہ کے قریب18 سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار تیزرفتار بس کی ذد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا کے آنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید : علاقائی