سانحہ چونیاں، ملزم سہیل شہزاد کا چالان عدالت میں پیش

    سانحہ چونیاں، ملزم سہیل شہزاد کا چالان عدالت میں پیش

  



لاہور(نامہ نگار)چونیاں قصور میں چار بچوں کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ کے ملزم سہیل شہزاد کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاگیاہے،ملزم سہیل شہزاد کے کیس کی سماعت 2دسمبر سے کوٹ لکھپت جیل میں کی جائے گی،اس سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے لئے تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں،2دسمبر کو ملزم کوحاضری کے بعد چالان کی نقول دی جائیں گی،ملزم سہیل شہزاد کو پولیس نے علاقے کے ا فراد کا ڈی این اے ٹیست کے بعد گرفتار کیا،ملزم پر قصور چونیاں میں چار بچوں کو اغوا ء کرنے ان سے بداخلاقی کرکے انہیں قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی