انصاف کی فراہمی کا اولین  ذمہ داری،ایس ایس پی آپریشنز

 انصاف کی فراہمی کا اولین  ذمہ داری،ایس ایس پی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے کہا ہے کہ شہریوں کا پولیس سٹیشن پر اعتماد بحال اور تھانہ کلچر کے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔مصیبت کا شکار شہری سب سے پہلے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات افسران سے رجوع کرتے ہیں۔ انصاف کی فراہمی کا پہلا مرحلہ فرنٹ ڈیسک افسران کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات گز شتہ روز اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرنٹ ڈیسک افسران میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر ماورا بیگ،سینئر سٹیشن آفیسرعلاؤ الدین، غلام یحییٰ الدین، سینئر سٹیشن آفیسر زمان اویس،عمر کرامت، پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کوثر علی جعفری سمیت23افسران شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نویدنے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق تھانوں کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔دیانتداری اور فرض شناس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا مثبت تشخص قائم کررہے ہیں۔
 عوام کو انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔خوش اخلاقی اختیار کریں، شہریوں کا تقدس اور عزت نفس مجروح نہ ہونے دیں۔

مزید :

علاقائی -