صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ غا زی روڈ میں اشر ف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،سند ر میں سر فر از کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،گڑ ھی شا ہو میں شبیر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،نیو انا ر کلی میں بشیرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،شیر ا کو ٹ میں مجا ہد کے گھر میں فیملی سے2لاکھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،ٹا ؤ ن شپ میں حلیم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ85ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،مز نگ میں یو سف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن چھین لیا گیا۔ڈیفنس بی،لو ئر ما ل،گڑ ھی شا ہو سے گاڑیاں،مصر ی شا ہ،ما ڈل ٹا ؤ ن،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،وحد ت کا لو نی،ٹبی سٹی،با ٹا پو ر،غا زی آ با د،ہر بنس پو رہ،نصیر آ با د اوربا دامی با غ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -