اراکین سندھ اسمبلی کاپنجاب  سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ،سی او او اکبر ناصر خان نے بریفنگ دی

اراکین سندھ اسمبلی کاپنجاب  سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ،سی او او اکبر ناصر خان ...

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر)اراکین سندھ اسمبلی نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا۔ ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سندھ اسمبلی کے رکن نصرت سحر عباسی،جمال صدیقی ودیگر ممبران شریک تھے،سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ بھی دی۔ اراکین سندھ اسمبلی کو قذافی سٹیڈیم کی مانیٹرنگ بارے بتایا گیا اراکین اسمبلی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل منصوبے کی ورکنگ سے متاثرسیف سٹی منصوبے کی افادیت کے پیش نظر اسے ملک بھر میں پھیلایا جائے۔ 

مزید : علاقائی