رائیونڈ، ڈاکوؤں نے 2 دکانداروں کو لوٹ لیا،مزاحمت پر ایک زخمی
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائیونڈ موٹر سائیکل سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے دو دکانداروں کو لوٹ لیا،مزاحمت پر ایک دکاندار زخمی۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ ایک گھنٹے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دو دکانداروں کو لوٹ لیا پہلی واردات مانگا روڈ پر ہوئی جہاں ساجد آٹوز سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 4ہزار روپے لوٹ لئے مزاہمت کرنے پر فائرنگ کرکے دکان کے مالک اسد انور کو زخمی کردیا جسے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دوسری واردات سندر روڈ نیو سبزی منڈی میں شیخ خالد کریانہ جنرل سٹور پر ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے دکاندار سے سیل کی رقم 60ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے واردات کے وقت موقع پر مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا،جبکہ اے ایس پی رائیونڈ تنویر رضا موقع پر پہنچ گئے لٹنے والے دکانداروں نے اپنی تحریری درخواست تھانہ میں جمع کروا دی ہیں، پولیس نے ڈاکووں کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔واضح رہے کہ خالد کریانہ سٹور کی پچھلے دنوں صبح دکان کے تالے توڑ کر چور ہزاروں روپے کا سامان لوٹ کرلے گئے تھے جبکہ ایک ماہ قبل خالد کے کزن عمران کو ایسے ہی موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گھر جاتے ہوئے رقم کا تھیلا چھین لیا تھا جس میں 9لاکھ تھے پولیس تمام وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگا سکی جس کی وجہ سے شہریوں کا پولیس سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔