ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے اٹلس ہنڈا کے ہمراہ گورنمنٹ فاطمہ جناح گر لز کالج چونا منڈی میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا۔اس موقع پر سی ٹی ا ولاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے شرکاء کو خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرے۔

دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے۔ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر ٹریفک آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کام سختی سے نہیں کیا جا نا چاہیے،یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں۔۔ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انہی کا فائد ہ ہے۔اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے آپ سر، دماغ اور گردن کی چوٹوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں اس لئے اساتذہ اور والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی بارے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں لہٰذا ان قوانین کی پابندی کریں۔ پرنسپل کالج نے ٹریفک آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری سماجی ذمہ داری بھی ہے۔لیکچر کے اختتام پر محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لئے سی ٹی او لاہور نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ایسی طالبات میں ہیلمٹ تقسیم کئے جو بائیک یا سکوٹی پر سفر کرتی ہیں۔طالبات میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے پر کالج پرنسپل پروفیسر بشرٰی ثمینہ نے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی