کیمپ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،لاش مردہ خانے منتقل

  کیمپ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،لاش مردہ خانے منتقل

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)کیمپ جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں قید ملزم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  کیمپ جیل میں منشات فروشی کے الزام میں قید شفیق کے خلاف تھانہ گجرپورہ میں مقدمہ درج تھا شفیق ایک ماہ قبل کیمپ جیل میں لایا گیا  جسے طبیعت خراب ہونے پر 22 نومبر کو سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا۔ جیل حکام نے شفیق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا،  جیل انتظامیہ کے مطابق  شفیق  ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی سمیت دیگر بیماریوں کا شکار تھا۔

مزید : علاقائی