ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ 

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ 

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر خان نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،  قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے، جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو مہیا کی گئی سہولیات اور تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی آئی جی نے سہولیات میں مزید بہتری کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے ایک قیدی جس نے جیل میں رہ کر ناظرہ قران پاک ترجمعے کے ساتھ مکمل کیا تھا،  اسکا تفصیلی ٹیسٹ لیا اور اس کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کیلئے جیل قوانین کے مطابق 6 ماہ قید معافی کی سفارش صدر دفترکو بھجوائے جانے کے احکامات صادر کئے۔ 

انہوں نے جیل انتظامیہ کو شاباش بھی دی۔

مزید : علاقائی