توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایجوکیشن لاہور کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایجوکیشن لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست محمد عامر نامی شہری نے دائر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار کو میرٹ پر انے کے باوجود ایجوکیشن میں ڈرائیور بھرتی نہیں کیا گیا،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایجوکیشن لاہور کو بھجوا ئی تھی،عدالت کے یکم اگست 2019 ء کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعا ہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔