آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

 آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یہ درخواست کانسٹیبل محمد سلیم کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باجود درخواست گزار کو کنفرم نہیں کیا گیاجبکہ پسند نہ پسند کی بنیاد پر درجنوں ملازمین کو مستقل کردیاگیاہے،عدالت نے 30اپریل 2019ء کو اس سلسلے میں معاملہ آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوایاتھا لیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیاگیا،توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی