ڈرگ سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم بشریٰ زمان نے بیرون ملک ڈرگ میٹھائی میں چھپا کر سمگل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم غفارن جاوید کی عبوری ضمانت خارج کر دی،ملزم کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کیاگیا تھا،علاوہ ازیں سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے میں تین ماہ سے جج مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار کیس التوا کاشکار ہورہے ہیں، وکلاء کاکہناہے کہ روزانہ کی بنیاد پرسائل ایف آئی اے عدالت آتے ہیں اور تاریخ لے کرچلے جاتے ہیں،حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری جج کو مقرر کیا جائے۔