اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مطلوب122ملزم گرفتار 

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مطلوب122ملزم گرفتار 

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث122ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیت و چور گینگ کے 2ملزمان گرفتارکئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران9 ملزمان کو گرفتار کر کے7پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1کلوگرام سے زائدچرس،220 گرام ہیروئن اور126 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔  قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران27 قمار بازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی بر آمد کی گئی۔چوری، ڈکیتی، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری و عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر59 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ 

مزید : علاقائی