چینی ڈیری کمپنی کا آسٹریلیا میں 60 کروڑ ڈالر سے ڈیری فارمز خریدنے کا فیصلہ

  چینی ڈیری کمپنی کا آسٹریلیا میں 60 کروڑ ڈالر سے ڈیری فارمز خریدنے کا فیصلہ

  



سڈنی (اے پی پی) چینی ڈیری کمپنی مینگنیو ڈیری نے آسٹریلیا میں 600 ملین ڈالر (60 کروڑ ڈالر) سے ڈیری فارمز اور دوسری ڈیری مصنوعات خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چینی کمپنی جو رواں سال کے آغاز میں 1.50 ارب ڈالر (ڈیڑھ ارب ڈالر)سے آسٹریلوی آرگینک انفینٹ فارمولہ اور بے بی فوڈ بنانے والی کمپنی خرید چکی ہے وہ 60 کروڑ ڈالر سے مقامی ڈیری فارمز اور دوسری ڈیری مصنوعات بھی خریدنا چاہتی ہے۔ چینی مینگینو کمپنی 60 کروڑ ڈالر کے نئے اثاثے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں کام کرنے والی جاپانی بیوریج اینڈ فوڈ کمپنی لائن سے خرید رہی ہے

جو خود بھی انھیں بیچنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل لائن اپنے 28 کروڑ ڈالر کے عوض کینیڈین ڈیری کمپنی ساپوٹو کو فروخت کرچکی ہے۔

مزید : کامرس