امجد حسین علوی بالٹک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مقرر

  امجد حسین علوی بالٹک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مقرر

  



اسلام آباد(آن لائن)بالٹک پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے پاکستان کے معروف سیاسی۔ سماجی اور کاروباری شخصیات ملک امجد حسین علوی کو بالٹک چیمبر آف کامرس کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے، اس چیمبر میں بالٹک پاکستان چیمبر، اسٹونیا، لیٹویا، لیتھونیا اور پاکستان ممالک اس میں شامل ہیں، اس کا ہیڈ آفس ایسٹویناس میں واقع ہے جبکہ عنقریب پاکستان میں بھی اس چیمبر کو فعال کیا جائے گا۔ اسٹونیا میں پاکستان کی اعزازی کونسل ڈاکٹر ماریلس بیجر ے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایسٹونیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بالٹک چیمبر آف کامرس اینڈ نڈسٹری کا قیام ایک بڑا قدم ہے اور اس اقدم سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی قریب آنے کا موقع ملے گا اور صنعتی اورتجارتی روابطہ میں اضافہ ہوگا۔ بالٹک پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاکستان کے لئے منتخب نائب صدر ملک امجد حسین علوی نے کہاکہ بالٹک پاکستان کے ڈایکٹر ریاض ارو حماد کا ان کی نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور جو ان پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اور پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے غیر ورایتی منڈیوں تک رسائی کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔ بالٹک پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دفترد علوی کمپلیکس جی سیون فور اسلام آبادمیں موجود ہے،پاکستانی تاجر اور صنعت کار اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گئے۔

مزید : کامرس