بدعنوانی کے عنوان پر او جی ڈی سی ایل اور نیب کا مشترکہ سیمینار

بدعنوانی کے عنوان پر او جی ڈی سی ایل اور نیب کا مشترکہ سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) حسنین احمد،ڈی جی نیب نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے ہر ایک فرد کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا،پاکستان کو قدرت نے بے انتہا وسائل سے نوازا ہے،پاکستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنانے کے لیے،ان وسائل کا غلط استعمال،رشوت اور اس طرح کی پریکٹس ہی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں،یہ باتیں ڈی جی نیب نے آج او جی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹرمیں "بدعنوانی: معاشی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ" کے عنوان پر منعقدہ نیب اور او جی ڈی سی ایل کے مشترکہ سیمینار پر کی ہیں۔حسنین احمد،ڈی جی نیب نے سست معاشی ترقی کی ایک اور وجہ بڑھتی ہوئی آبادی کو بھی قرار دیا ہے،اس لیے آپ نے آگاہی مہمات،متعلقہ قوانین کے نفاذکے ذریعے اپنی ان کاوشوں کا بھی ذکر کیا جو بدعنوانی کے روک تھام کے لیے کررہا ہے ایم ڈی /سی ای او،ڈاکٹر نسیم احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو بدعنوانی سے پاک معاشرہ دینے کے لیے نیب کی کوششوں میں نیب کے ساتھ ہیں،ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل واحد پبلک سیکٹر کمپنی ہے جو لندن سٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہے، او جی ڈی سی ایل اینٹی منی لانڈرنگ میں اپنے اس کردار سے پوری طرح آگاہ ہے اور جہاں تک پالیسی کا تعلق ہے،او جی ڈی سی ایل ایسی کمپنیوں کی بولیوں کو زیر غور نہیں لاتا جو ٹیکس کے بچاو اور منی لانڈرنگ کے لیے مختلف آف شور کمپنیوں میں شامل رہی ہوں۔
مزید کہا کہ کمپنی نے کچھ نئے اقدامات کیے ہیں تاکہ ا و جی ڈی سی ایل،نیب کا قدرتی اتحادی بن سکے، اس کا مقصد پاکستان بدعنوانی سے پاک اور صاف ملک بنانا ہے۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ ہم یہاں اس تھیم "بدعنوانی سخت محنت پر اعتماد کرنے کو روکتی ہے "کو ڈسکس کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،ایک ایسا معاشرہ جہاں ایسے جذبات پائے جاتے ہوں تو وہاں سنگین خطرات لاحق ہیں جب تک کہ اعتماد کو بحال اور اچھی گورننس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات نہ کریں۔آپ نے نیب کے کردار کا اعتراف کیا کہ نظام کے اندر عوام کا اعتماد کو بحال کرنے کے لیے نیب بہترین کام کررہا ہے ا۔آخر میں ایم ڈی /سی ای او،او جی ڈی سی ایل،ڈاکٹر نسیم احمد نے معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے،سیمینار کے آخر میں دونوں اطراف سے سووینیرکا تبادلہ کیا گیا۔۔۔

مزید :

کامرس -