کاروباری اداروں کی پائیدار افزائش کے لئے اخلاقیات پر اجلاس

کاروباری اداروں کی پائیدار افزائش کے لئے اخلاقیات پر اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نامور کاروباری ماہرین اور فکری قائدین گذشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں کاروباری اداروں کی پائیدار افزائش کیلئے اخلاقیات اوراعتبار کی اہمیت کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ACCA، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی، پاکستان بزنس کاؤنسل کے سینٹر فار ایکسیلینس ان ریسپانسیبل بزنس اورسی ایف اے سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہواجس سے نامور مقررین سینیٹر ولید اقبال، اخو ت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب، CFA انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزر پال اسمتھ، برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور ٹریڈ فار پاکستان کے ڈائریکٹر مائک نتھاوریاناکس اور دیگر نے خطا ب کیا۔
کے علاوہ ایکسی لنس ڈیلیورڈ ExD پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - سجاد سید اور ACCA پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ - اسد حمید خان نے بھی تقاریر کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مشہور سماجی شخصیت اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی - ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس بات پر زور دیا کہ؛ کاروباری شخصیات کو ہر معاشرہ میں اہم ترین کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ اخلاقیات کے بغیر کاروبار، محض عوامی اعتماد کی توہین ہوتا ہے اور عالمی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ثابت ہوتا ہے۔

سینیٹر ولید اقبال نے اپنی پر جوش تقریر میں کاروباری قیادت کے اہم کردار کی تفصیلات بیان کیں اور کہاکہ؛ قانون ساز ی کے ماہرین کو بھی اخلاقیات اور کاروبار کی پائیدار ترقی کے لئے، جدید دور کی پیچیدہ اخلاقی ضروریات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔انہوں نے علامہ اقبال کے معاشی فلسفہ اور تعلیمات سے متعارف کرواتے ہوئے، سامعین کو بے حد متاثر کیا۔

اس اجلاس کے دوران اہم ترین نظریات پر غور کرنے کے لئے، متعدد ذہین شخصیات کا ایک پینل بھی موجود تھا، جنہوں نے؛ کاروباری ماحول میں اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت، کے اہم موضوع پر گفتگو کی، اور اس حوالہ سے صنعتی ماہرین کے نظریات پر غور کیا۔ اس پینل میں؛ FCCA عارف مسعود، ACCA میں پالیسی کے ریجنل سربراہ، فواد ہاشمی،PBC - CERB ایگزیکٹیو ڈائریکٹر - فاطمہ اسد سعید، ابیکس کنسلٹنگ کے بورڈ ممبر اور چیئر پرسن محمد شعیب، CFA، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، فرید احمد خان، CFA، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فنکا مائکروفنانس بینک، جواد سلیم، چیف فنانشیل آفیسر ، اؤٹ فٹرز سٹورز، اور جویریہ ملک، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز ICMA پاکستان، شامل تھے۔

لاہور میں ہونے والے اس اجلاس کے ذریعے، پاکستان میں عالمی یوم اخلاقیات کی تقریبات بھی اختتام پزیرہوئیں۔ اس سے قبل ACCA اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کامیاب کارپوریٹ کانفرنسیں کراچی اور اسلام آباد میں بھی منعقد کی گئی تھیں، جن میں آج کی دنیا میں، جدید ڈیجیٹل موصلاتی تعلقات اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹائزیشن کے دور میں اخلاقی اقدار کے اہم کردار پر غور کیا گیا۔ اجلاسوں میں شریک کاروباری ماہرین، نامور قانون ساز شخصیات اور بااثر فکری قائدین نے شرکت کی۔

عالمی یوم اخلاقیات، سالانہ تقریبات کا ایک سلسلہ ہے، جس میں اخلاقیات کے کردار کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے۔اس سلسلہ کی بنیاد کارنیگی کاؤنسل نے رکھی۔ تمام اداروں کو اس حوالہ سے تقریبات منعقد کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس دن اخلاقیات پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں، معلوماتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے، مباحثے منعقد کئے جاتے ہیں،دانشوروں کے پینلز کو مدعو کیا جاتا ہے، اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالہ سے بھی بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -