اسد عمر کے وزیر بننے کے بعد  کابینہ ارکان کی تعداد 49 ہوگئی

  اسد عمر کے وزیر بننے کے بعد  کابینہ ارکان کی تعداد 49 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدانوں کی تبدیلی کے بعد 49 رکنی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد کئی وزراء  کے قلمدان بھی تبدیل ہوئے تھے۔  کابینہ ڈویڑن سے جاری فہرست کے مطابق اسد عمر بطور وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر برائے سیفران جبکہ مخدوم خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپا گیا۔کابینہ ڈویڑن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلمدان کی تبدیلی کے بعد 49 رکنی کابینہ کی تازہ ترین فہرست جار ی کر دی ہے۔وفاقی کابینہ 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت، 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی پر مشتمل ہے۔خیال رہے کہ اسد عمر پہلی بھی وفاقی کابینہ میں بطور وزیرخزانہ شامل تھے تاہم رواں سال اپریل میں میں ان سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ فہرست وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے مستعفی ہونے سے پہلے کی ہے یعنی اب کابینہ میں وفاقی وزراء  کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
 کابینہ ارکان

مزید :

صفحہ اول -