درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں وزیراعظم کی زبان پھر پھسل گئی

درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں وزیراعظم کی زبان پھر پھسل گئی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جوش خطابت میں وزیراعظم عمران خان کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی اور ان کے منہ سے ایک انوکھی تھیوری نکل گئی۔وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے بھی اپنی تقاریر میں تاریخی، جغرافیائی اور اعداد و شمار کی غلطیاں کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان جوش خطابت میں ایک بار پھر غلطی کرگئے۔ وزیراعظم روانی میں کہہ گئے کہ درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں۔خیال رہے کہ درخت دن میں آکسیجن دیتے ہیں اور رات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی زبان 

مزید : صفحہ اول