لسبیلہ،بریک فیل ہونے سے کوچ گہری کھائی میں جا گری،11مسافر جاں بحق، 31زخمی
اوتھل(آئی این پی) اورماڑہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہونے سے کنڈملیر کے قریب گہری کھائی میں جاگری، جس سے 11مسافر جاں بحق جبکہ 31ز خمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مسافرکوچ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 140کلومیٹر دور کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر حادثے کا شکا ر ہوئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔لاشوں اور اورزخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے نیوی کے ہیلی کاپٹر نے بھی امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔
لسبیلہ حادثہ