لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،مسافر محفوظ

لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،مسافر ...

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے ٹورنٹو جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی کے سبب پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔بعد ازاں کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا، اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

 ہنگامی لینڈنگ

مزید : صفحہ اول