آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست  پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب 

  آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست  پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دور ان اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔ منگل کو احتساب عدالت میں آصفہ بھٹو کی دائر درخواست پر سماعت جج اعظم خان نے کی۔ دور ان سماعت اڈیالہ جیل کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ جج نے استفسار کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہاں ہے؟۔ جیل حکام نے بتایاکہ وہ عدالت نہیں آ سکے۔احتساب عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آصفہ بھٹو

مزید : صفحہ اول