جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی اقدام درست ہے، اسد عمر 

    جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی اقدام درست ہے، اسد عمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کامیاب آرمی چیف ہیں مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی اقدام درست ہے، عدالتوں کا احترام ہے، اصولوں کی جنگ میں نہیں الجھنا چاہئے، سپریم کورٹ میں موقف ثابت کریں گے، سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد نئی سمری منظور کرلی ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ جنرل باجوہ کامیاب آرمی چیف ہیں مدت ملازمت میں توسیع کا حکومتی اقدام درست ہے۔ کسی قسم کا ابہام نہیں ہے سپریم کورٹ میں موقف ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 بی کے تحت وزیراعظم نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ صدر، وزیراعظم کی تجویز پر منظوری دیتے ہیں قواعد کے تحت کابینہ سمری پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اگر چوبیس گھنٹے میں کوئی کابینہ کا رکن فیصلے پر اعتراض نہ کرے تو منظور تصور کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد ہم نے نئی سمری منظور کرلی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ عدالتوں کا احترام ہے لیکن ہمیں اصولوں کی جنگ میں نہیں الجھنا چاہئے۔ ملک اور خطے کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ بھارتی اقدامات اور خطے کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہم جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔  
اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -