نواز شریف کا لندن کے تین بڑے ہسپتالوں میں طبی معائنہ مکمل 

نواز شریف کا لندن کے تین بڑے ہسپتالوں میں طبی معائنہ مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام کو آٹھ روز ہوگئے، اب تک ان کا لندن کے تین بڑے ہسپتالوں میں طبی معائنہ کرایا جا چکا ہے، جمعرات کے روز پی ای ٹی سکین ہوگا۔سابق وزیراعظم کا ماہر امراض قلب ڈاکٹر سیگواٹ، ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس اور پروفیسر ڈاکٹر سائمن مکمل چیک اپ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کا بھی معائنہ کیا۔مرض کی تشخیص کیلئے معالجین میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی کنسلٹنٹس سے روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کی صحت کے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔
نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -