بھارت کا ایل او سی پر سپائک اینٹی ٹینک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ 

  بھارت کا ایل او سی پر سپائک اینٹی ٹینک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فوج حال ہی میں حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر نصب کرے گی۔سپائک میزائل ہندوستانی فوج نے ہنگامی طور پر نام نہاد بالاکوٹ حملے کے بعد حاصل کیے تھے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق اسپائک میزائل آرمی کے ذریعہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے اپنی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 240 میزائل اسرائیل سے خریدے ہیں ان میزائلوں کو بنیادی طور پر اینٹی ٹینک کارروائیوں،سخت پناہ گاہوں یا بنکروں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
بھارت

مزید :

صفحہ اول -