ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے انٹرنیشنل میوزک بینڈکو چائے آفر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ ایکسنٹ کی ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ چائے پینے کی خواہش پوری ہو گئی۔ میوزک بینڈ ایکسنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 24نومبر کو گورنر ہاؤس لاہور میں پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چائے پینے کی خواہش ظاہر کی تھی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے فنٹاسٹک کپ آف ٹی پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس پر میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں چائے کی پیشکش کر دی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک فنٹاسٹک کپ آف ٹی میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے۔
چائے آفر