بجلی مزید 14پیسے فی یونٹ مہنگی،صارفین پر 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا

بجلی مزید 14پیسے فی یونٹ مہنگی،صارفین پر 14ارب 78کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جسکے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی مہنگی 

مزید : صفحہ اول