قومی اسمبلی کا اجلاس 2دسمبر کو طلب

 قومی اسمبلی کا اجلاس 2دسمبر کو طلب

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دسمبر کو شام 4 بجے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ اول