سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی فیصلہ، ہماری  جدوجہد کا اس سے تعلق نہیں، فضل الرحمن

  سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالتی فیصلہ، ہماری  جدوجہد کا اس سے تعلق نہیں، فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ  کا فیصلہ خالصتا عدالتی فیصلہ ہے، اس  فیصلے کو ہماری جدوجہد سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ صحافیوں نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے سوال کیاکہ کیا سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے فیصلے کو آپ کی جدوجہد کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ خوش رکھے اور آپ بھی خوش رہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ خالصتاًعدالتی معاملہ ہے اور اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -