امریکہ کی سی پیک میں مداخلت مسترد،قائمہ کمیٹی امور خارجہ میں متفقہ قرار داد منظور

امریکہ کی سی پیک میں مداخلت مسترد،قائمہ کمیٹی امور خارجہ میں متفقہ قرار داد ...

  



اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے امریکہ کی سی پیک میں مداخلت کو مستر د کرنے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قراداد میں کہا گیا ہے کہ کہ کمیٹی امریکہ کی جنوبی ایشیا کے لئے نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سی پیک اور پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے بہترین پالیسی اختیار کرنے کے حوالے سے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف  ایک ناقابل قبول مداخلت قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کمیٹی نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دو ٹوک انداز میں اس بات کو واضح کرے کہ پاکستان کسی صورت میں کسی ملک کی ایسی ہدایات کو برداشت نہیں کرے گاجس کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہچانے کا ہو، پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں نہ صرف استحکام کی علامت ہیں بلکہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہو جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم  مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوامکو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ہندوستان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر فورم پر جائیں گے، کشمیر کے حوالے سے ہم بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کریں گے جس میں ہم دنیا بھر سے ماہرین،سفارت کاروں کو مدعو کریں گے  تاکہ ہم دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے،اسلاموفوبیا کے خلاف ملائشیا، ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر رہے ہیں تاکہ اسلام کا اصل تشخیص دنیا کے سامنے لایا جا سکے،کرتارپور راہداری کھولنے پر دنیا بھر کے 14 کروڑ سکھوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، حکومت کشمیر پربیرون ممالک میں وفد بھیجنے پر غور کر رہی ہے جس میں پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ  کے نمائندوں کو شامل کیاجائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے امریکہ کی سی پیک سے مداخلت کو مستر د کرنے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی امریکا کی جنوبی ایشیا کے لئے نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سی پیک  اور پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس بیان کو پاکستان کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے بہترین پالیسی اختیار کرنے کے حوالے سے خودمختاری کے حق میں ایک ناقابل قبول مداخلت قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کمیٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ سی پیک جو ایک کامیاب سٹوری بن چکا ہے کے خلاف تعصب آمیز نکتہ نظر اورمفروضوں پر مبنی بیانیہ کو فروغ دینا اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ بعض حلقے چین کا مقابلہ کرنے کے جنون میں اس حد تک بھی جاسکتے ہیں، کمیٹی نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دو ٹوک انداز میں اس بات کو واضح کرے کہ پاکستان کسی صورت میں کسی ملک کی طور سے ایسی ہدایت کو برداشت نہیں کرے گاجس کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہچانے کا ہو، پاکستان اور چین کے تعلقات خطے میں نہ صرف استحکام کی علامت ہیں بلکہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیرن کرتارپور کوریڈور، ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی اور کشمیر کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے حوالے سے دیگر اہم مسائل پر ان کیمرہ بریفنگ دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کمیٹی کومقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے صدر سیکورٹی کونسل، صدر جنرل اسمبلی اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھے گئے اپنے حالیہ خطوط کی تفصیلات سے بھی اراکین کمیٹی کو آگاہ کیا،سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قوم یک آواز ہے، کمیٹی نے سپین میں بارسلونا میں پاکستان کے قونصلر جنرل کے خلاف پبلک پٹیشن کا نوٹس لیا ہے اور قونصلر جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے کردار کشی قراردیا، کمیٹی نے وزارت خارجہ کو معاملہ کی انکوائری کرکے 15دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، کمیٹی نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

قائمہ کمیٹی امور خارجہ 

مزید : صفحہ اول