فیصلے سے ملکی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا امکان

فیصلے سے ملکی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا امکان

  



پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چودھری نے کہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ نیب کی بجائے معزز عدلیہ کرے تو پھر کوئی سیاسی کشیدگی نہیں بڑھے گی لیکن اگر یہ فیصلہ صرف نیب کرے گا تواس سے پھر یقینی طور پر سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہو گا اور اس طرح سے نیب کے ادارے پر بھی انگلیاں اٹھیں گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام ریفرنس تیار کرکے عدالت کو دینا ہوتا ہے لیکن اس وقت نیب تو خود ہی ریفرنس بنائے بغیرفیصلے سنائے جارہا ہے نیب کی طرف سے ایسا کرنے صرف سیاسی کشیدگی ہی نہیں بڑھے گی بلکہ اس سے ملکی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا امکان ہے۔

نوید چودھری

مزید : صفحہ اول