حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کا سلسلہ بندکردے

  حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کا سلسلہ بندکردے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ احتساب صرف ایک جماعت یا پھر صرف اپوزیشن کا ہی نہیں بلکہ حکومتی صفوں میں بیٹھے ایسے لوگوں کا بھی کیا جائے جن پر کرپشن کے کیسز زیر التوء ہیں اور وہ کابینہ میں بیٹھ کر حکومت کے مزے لے رہے ہیں حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی تواس سے یقینی طور پر سیاسی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی لیکن یہاں پر تو حکومت اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری اطلاعات ہیں تو اس کے مطابق ابھی تک عدالتوں کی طرف سے کوئی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ جس کے مطابق شریف فیملی کی ملوں کو بند کرنے کا کوئی حکم نامہ سامنے آیا ہو اس لئے ہم کہتے ہیں کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھے اور اپوزیشن کو دبانے کا سلسلہ بند کرے اس سے سیاسی ماحول خود بخود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔
غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ اول -