نیب ایک آزاد ادارہ،حکومت معاملات میں مداخلت نہیں کرتی

  نیب ایک آزاد ادارہ،حکومت معاملات میں مداخلت نہیں کرتی

  



حکمران جماعت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بار بار یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ کوئی بھی کرپٹ آدمی احتساب کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو آزادی کے ساتھ کام کررہا ہے حکومت نے اس کے کام میں کبھی بھی مداخلت نہیں کی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی آپکو ماننی پڑے گی کہ اگر کسی حکومتی عہدیدار پر بھی نیب نے اگر کسی الزام پر انکوائری کی ہے تواس کی راہ میں حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے ایسا کہنا کہ احتساب سے سیاسی کشیدگی بڑھے گی تو یہ بلکل حقائق کے برعکس بات ہے بلکہ احتساب کے عمل سے ملک مضبوط ہو گا۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ اول