نیب ایک ہی جماعت کیخلاف کیوں اتنا زیادہ متحرک؟
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے کہا ہے کہ اگر صرف ایک چور کو پکڑ یں گے اور باقی چوروں پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو اس سے سیاسی کشیدگی بڑھے گی کیا وجہ ہے کہ صرف ایک ہی جماعت کے خلاف نیب کیوں اتنا متحرک ہے کیا جن باقی لوگوں پر چوریوں کے الزامات لگے تھے ان کو بھی پکڑ لیا گیا ہے تو اس سے یقینی طور پر کشیدگی نہیں پیدا ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت تواس امر کی ہے کہ نیب بلا تفریق ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرے جن پر الزامات ہیں اگر صرف ایک جماعت کی ملوں کو بند کرنے کی بات ہو گی تو پھر باقی لوگوں کے خلاف بھی قانون کو حرکت میں آنا چاہئے۔
امیرالعظیم