عدالت نے ایساکوئی حکم نہیں دیا پھر نیب خود کیسے کرسکتا ہے؟

  عدالت نے ایساکوئی حکم نہیں دیا پھر نیب خود کیسے کرسکتا ہے؟

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ نیب کواس وقت صرف شریف خاندان کی ہی کرپشن کیوں نظر آرہی ہے کیا پی ٹی آئی میں بیٹھے لوگ دودھ کے دھلے ہوئے ہیں ان کے تو چلتے ہوئے کیسوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے جب کسی عدالت نے شریف خاندان کی کسی مل کو بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ہے تو پھر نیب ایسا کیسے کر سکتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت خود اپوزیشن کے ساتھ امتیازی سلوک رکھے گی توا یسی صورت ھال میں سوائے سیاسی کشیدگی کے اضافے کے اور کچھ بھی نہیں ہو گا حکومت نیب کے پیچھے چھپ کر اپوزیشن پر وار کرتی ہے حکومت کے اس روئیے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

عبد الغفور حیدری

مزید : صفحہ اول