فضل الرحمن کیساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا،حکومت مدت پوری کریگی،غلام سرور

  فضل الرحمن کیساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا،حکومت مدت پوری کریگی،غلام سرور

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اگر کسی نے یقین دہانی کرائی تو وہ لولی پاپ دیا گیا ہے اور درحقیقت ان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں دعوے کیساتھ کہتا ہوں کہ جمہوری نظام اسی طرح چلتا رہے گا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے بہت سارے مقاصد پورے ہوئے، فضل الرحمان کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر میں چلا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے مقاصد پورے کرانے کے لیے استعمال کیا۔نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں سابق وزیراعظم کو کسی لیول پر تو فیور دی گئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں اس سوال کے جواب غلام سرور نے کہا کہ انتظامی تبدیلیاں ہوتی رہیں گی لیکن عثمان بزدار کہیں نہیں جائیں گے۔

غلام سرور

مزید : صفحہ اول