منشیات، منی لانڈرنگ میں  ملوث افراد کا سب سے بڑا عالمی  ڈیٹا بینک بنا لیا، شہر یار آفریدی

منشیات، منی لانڈرنگ میں  ملوث افراد کا سب سے بڑا عالمی  ڈیٹا بینک بنا لیا، ...

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث افراد کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا بینک بنایا ہے۔عالمی برادری بھی اس ڈیٹا بینک سے مستفید ہوپائے گی۔ وفاقی حکومت سرنجوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ان کے استعمال پر پابندی اور کھانے والی دوا ئیں متعارف کرانے کی تجویز پر غور کررہی ہے تاکہ ایچ آئی وی اور ہیپا ٹائٹس کے پھیلاؤ پر قابوپایا جاسکے۔ منگل کے روز یہاں قائد اعظم یونیورسٹی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ سرنجوں کے استعمال کے باعث عام افراد کے علاوہ منشیات استعمال کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور جیسے امراض پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر سیفران شہریار آفریدی نے کہا کہ وزارت انسداد منشیات نے منشیات کی روک تھام کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن میں منشیات کی بڑی تعداد میں ترسیل کو تحویل میں لینااور پاکستان کا2001ء سے پوپی فری سٹیٹس شامل ہیں۔ جس سے منشیات کی دنیا بھر میں ترسیل کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی۔ وزیر سیفران نے کہا کہ حکومت ایسی ادارہ جاتی اصلاحات کررہی ہے جس سے معاشرے کے کمزور اور غریب طبقات کو مقتدر بنانے میں مدد ملے گی۔

شہر یار

مزید : صفحہ آخر