پانی او ر غذائی تحفظ کیلئے شرکت داری کا نیٹ ورک وقت کی اہم ضرورت:صدر مملکت

  پانی او ر غذائی تحفظ کیلئے شرکت داری کا نیٹ ورک وقت کی اہم ضرورت:صدر مملکت

  



کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی حدت کی پیچیدگی کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پانی اور غذائی تحفظ کے لئے شراکت داری کا نیٹ ورک وقت کی ضرورت ہے، اس ضمن میں نجی شعبہ، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور پاکستان کے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان میں پانی اور غذائی تحفظ کے بحران سے نمٹنے کے لئے بین الصوبائی روابط کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں توانائی، پانی اورخوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واٹر پالیسی پر عملدرآمد کے ضمن میں صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وہ چوتھی کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام حصار فانڈیشن نے کیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوتھی کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کے موضوع کے انتخاب کو سراہا۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم قدرتی وسائل کے تحفظ اور ورثہ میں پانی اور خوراک سے مزین معاشرہ تعمیر کر کے جائیں گے۔ صدر مملکت نے حصار فانڈیشن کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے بیرون ملک سے آئے ہوئے وفود اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پانی اور غذائی تحفظ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔تیسری کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں پاکستان ساتھ ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور نارتھ امریکہ سے 1200 سے زائد وفود نے شرکت کی۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ آخر