افریقہ سے متعلق دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگی،مختلف وزارتوں کے حکام اور سفارت کار شرکت کرینگے

   افریقہ سے متعلق دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہوگی،مختلف وزارتوں کے حکام اور ...

  



  اسلام آباد (این این آئی) پاکستان 27اور 28نومبر کو افریقہ سے متعلق کانفرنس میں منعقد کریگا جس میں مختلف وزارتوں کے حکام اور سفارتکار شرکت کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان 27اور 28 نومبر کو افریقہ سے متعلق کانفرنس منعقد کریگا۔ ترجمان نے بتایاکہ کانفرنس میں مختلف وزارتوں کے حکام اور سفارتکار شرکت کریں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان افریقہ کے ساتھ بہتر معاشی سیاسی تعلقات چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد افریقی ممالک سے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا روڈ میپ تیار کرنا ہے،سفرا کانفرنس میں (آج) صدر مملکت شرکت کریں گے،اختتامی سیشن میں وزیر اعظم شریک ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک میں پاکستان کے پاس تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،پاکستان ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کو سی پیک ٹو ہی کہا جاِئے تو بہتر ہے۔

افریقہ سے 

مزید : صفحہ آخر