غیر ملکی فنڈنگ کیس،چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دیدیں،پی ٹی آئی متنازعہ ہو جائیگی:کنور دلشاد

غیر ملکی فنڈنگ کیس،چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دیدیں،پی ٹی آئی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فنڈز ضبط کرنے کا فیصلہ دیگا تو پاکستان تحریک انصاف خود بخود متنازعہ ہو جائیگی۔ ایک انٹرویو میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ حکومتی ترجمان چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف فنڈز کو ضبط کر سکتا ہے اور وہ بحق سرکار اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس جمع کرا دیے جائیں گے تاہم اگر فنڈز ضبط کر لئے گئے تو پھر پارٹی خود بخود متنازعہ ہو جائیگی۔کنور دلشاد نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی فارن فنڈنگ کیس کی زد میں آئیں گے لیکن انہیں وقت لگے گا ان کے خلاف درخواست اب آئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے خلاف یہ معاملہ بہت پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں غلط فیصلے کیے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ کو حکومت اور حزب اختلاف بیٹھ کر طے کرے گی لیکن ہم نے اس کی مخالفت کی تھی یہ فیصلہ چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کرنا چاہیے تھا۔

کنور دلشاد

مزید : صفحہ آخر