ا راکین سندھ اسمبلی کے وفد کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

   ا راکین سندھ اسمبلی کے وفد کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے اراکینِ سندھ اسمبلی پر مشتمل وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر نے اراکین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام اسمبلیوں نے اٹھارویں ترمیم کے بعدوفاق کی طرف سے دئیے گئے اختیارات کو مثبت طور پر استعمال کیاہے۔پنجاب اسمبلی کے بزنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں دوسری تمام اسمبلیوں کی نسبت مفادِ عامہ کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے اسمبلی کارروائی کے دوران تمام ممبرانِ اسمبلی خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے بلا تفریق سب کو برابری کی سطح پر ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے اور سب کو اپنی پارٹی کی نمائندگی کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ لاہور آمد پر ہم سے جس محبت کا اظہار کیا گیا اسے کبھی نہیں بھلا سکتے۔
دوست مزاری

مزید :

صفحہ آخر -